ہفتہ‬‮   4   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

چین کی کامیاب انتخابات پر پاکستان کو مبارکباد

       
مناظر: 998 | 20 Feb 2024  

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) چین نے کامیاب انتخابات پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔ چینی ترجمان نے پاکستانی قوم کو بہترین انتخابات منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات مستحکم اور ہموار طریقے سے منعقد کئے گئے، پاکستان ہمارا قریبی دوست اور ہمسایہ ملک ہے، پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی آنے والی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چین پر امید ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی یکجہتی کیلئے مل کر کام کریں گی، چین پاکستانی کمیونٹی کی تعمیر کو تیز کرنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امید رکھتا ہے۔
چینی ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کیلئے نیا دور شروع کیا جائے گا، ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں متعلقہ فریق یکجہتی پر قائم رہ سکتے ہیں، متعلقہ مسائل کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں۔