ہفتہ‬‮   27   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

سرینگر: ہائیکورٹ نے شہری کی کالے قانون کے تحت نظر بندی کالعدم قراردیدی

       
مناظر: 570 | 15 Mar 2024  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائیکورٹ نے سری نگر کے رہائشی ایک شخص کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے )کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جہانگیر احمد میر نامی شخص کو جون2022میں پی ایس اے کے تحت نظر بند کیا گیا تھا ۔ عدالت نے انکی نظر بندی کی وجوہات کو حقائق کے برخلاف قراردیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انہیں فوری رہاکرنے کے احکامات دے دیے۔