ہفتہ‬‮   27   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

       
مناظر: 774 | 24 Dec 2022  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سینیٹر اعظم سواتی نے ضمانت بعد از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز”کے مطابق اعظم سواتی نے ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر اب ضمانت بعد ازگرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے،بابر اعوان کےتوسط سے دائر درخواست میں اعظم سواتی نے مؤقف اختیار کیا ہےکہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیں اورکسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا۔
درخواست میں کہا گیا ہےکہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد بھی پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف ثبوت نہیں، پٹیشنر کی عمر 75 سال اور وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہے، اعظم سواتی کا تمام کیس دستاویزی الزامات پر مبنی ہے، ان کو جیل میں رکھنا ٹرائل سے قبل سزا کے مترادف ہو گا،ایف آئی اے نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے خلاف 26 نومبر 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔