ہفتہ‬‮   27   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

راجن پور: انڈس ہائی وے پر 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 8 مسافر جاں بحق

       
مناظر: 601 | 19 Dec 2022  

 

راجن پور(نیوز ڈیسک ) انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2 مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق انڈس ہائی وے شاہ والی کے مقام پر 2 مسافر بسیں دھند کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس پشاور سےکراچی جبکہ دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور جا رہی تھی۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے راجن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجےکی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔