جمعہ‬‮   3   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

وزیراعظم سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

       
مناظر: 532 | 12 Mar 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر پاک بحریہ کے حوالے سے پیشہ ورانہ امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی اور پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاک فضائیہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔