جمعہ‬‮   26   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

حکومت کی سکیورٹی فراہمی سے معذرت، اسلام آباد میں فوری بلدیاتی انتخابات ممکن نہیں: ذرائع

       
مناظر: 620 | 30 Dec 2022  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی حکومت نے عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کرلی اورٹرانسپورٹ و دیگر انتظامات نہ ہونے پر بلدیاتی انتخابات کا کل انعقاد ممکن نہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں عدالتی فیصلے پر غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، انتخابات کیلئے پریذائیڈنگ آفیسرز اور پولنگ عملے کا انتظام نہیں ہوسکا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے بھی سکیورٹی کی فراہمی کیلئے معذرت کرلی ہے، ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات بھی اتنے کم وقت میں ممکن نہ ہوسکے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ مواد کی ترسیل بھی اتنے کم وقت میں ممکن نہیں، جلد بازی میں الیکشن سے شفافیت پر سوالات اٹھ جائیں گے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ بھی الیکشن کمیشن سے واپس روانہ ہوگئے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کل (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔