جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کی بدھ کو ہڑتال کی اپیل

       
مناظر: 584 | 13 Feb 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے بھارت کی کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج کے لئے 15فروری 2023یعنی بدھ کو مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جموں وکشمیر ہمارا ہے اوراس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیری عوام سے انکی جائیدادیں اور زمینیں چھین کر انکی شناخت مٹانے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے تمام بنیادی حقوق چھین کر انہیں بدترین سیاسی غلامی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو اپنی آئندہ نسل کے مستقبل اور ان کی پہچان کو بچانے کیلئے یکجہتی کے ساتھ آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔حریت ترجمان نے کہاکہ جموںوکشمیر کی سر زمین یہاں کے عوام کی ملکیت ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔انہوں نے کہاکہ انسداد تجاوزات کے نام پر شروع کی گئی نام نہاد مہم کے دوران جموں وکشمیر کے عوام کی اراضی چھین کراورغیر کشمیریوں کو آباد کرکے کشمیریوں کی شناخت چھینی جا رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ5اگست 2019کو بی جے پی حکومت نے دفعہ 370اور 35-Aکو منسوخ کرکے مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی تھی ۔قابض بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں اوقاف اور کمرشل اراضی پر قبضے کی مہم بڑے پیمانے پر شروع کر رکھی ہے ۔ ان تمام اقداما ت کے ذریعے کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جارہا ہے۔