جمعہ‬‮   26   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت : مسلمانوں پر ظلم و تشدد کیلئے وشوا ہندو پریشد کابنارس میں مفت تلواریں اور چاقو تقسیم کرنے کا اعلان

       
مناظر: 543 | 7 Dec 2022  

بنارس(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہا پسندتنظیم وشوا ہندو پریشد نے مسلمانوں میں خوف ودہشت پھیلانے کی اپنی کوششوں کے تحت بنارس (وارانسی) شہرمیں اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے کارکنوں میں مفت تلواریں ، چاقو اورلاٹھیاں تقسیم کرے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں کہاہے کہ شہرکے علاقے کاشی مہانگر میں تنظیم کے رہنماسنجے ہندو سنہا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہاہے کہ وہ شہر کے علاقے لوہیا نگر میں کارکنوں کو کنگ فو سکھائیں گے اور لاٹھیوں کے ساتھ ساتھ تلواروں کے لائسنس بھی جاری کروائیں گے۔فیس بک پوسٹ میںکہا گیا ہے کہ 15دن کے لیے لاٹھی چلانے ، ایک ماہ کے لیے چاقو، ایک ماہ کے لیے تلوارچلانے اور تین ماہ کے لیے کنگفو کی مفت تربیت دی جائے گی جس کے بعد لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ وی ایچ پی رہنما کا اعلان قانون کے خلاف ہے جس کے تحت کسی بھی بھارتی شہری کو 9انچ سے بڑا چاقو یا تلوار رکھنے کے لئے متعلقہ ریاستی حکام سے لائسنس حاصل کرنا پڑتا ہے اور وقتا فوقتا اس کی تجدید کراناپڑتی ہے۔