بدھ‬‮   1   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بارش اور تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پر گاڑیوں کی آمد ورفت معطل

       
مناظر: 688 | 25 Jan 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پر بدھ کی صبح موسلا دھار بارش کے بعد ضلع رام بن میں بعض مقامات پر تودے گرنے کی وجہ سے شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد وفت معطل ہوگئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محکمہ ٹریفک کے ایک عہدے دار نے بتایا ہے کہ رام بن اور بانیہال کے درمیان بعض مقامات پر پہاڑی تودے گرنے کی وجہ سے ٹریفک معطل ہو گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میہڑ اور پنتھیال میں شدید بارش کی بعد تودے گر رہے ہیں ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مگرکوٹ میں ایک ٹرک اور آئل ٹینکر پر بھاری پتھر گرنے سے ایک ڈرائیور ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔ڈرائیورکی لاش کو مردہ خانے اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سرینگر جموں ہائی وے وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے ۔