اتوار‬‮   28   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارتی فورسز اہلکار کشمیری بچوں کیخلاف سنگین جرائم میں ملوث ہیں، الطاف وانی

       
مناظر: 761 | 14 Mar 2024  

 

جنیوا(نیوز ڈیسک )  کشمیری نمائندے الطاف حسین وانی نے کہا ہے کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں معصوم کشمیری بچے بھی بڑے پیمانے پر بھارتی فورسز کے مظالم کا شکار ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 55ویں اجلاس کے دوران آئٹم 3 کے تحت ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے ورلڈ مسلم کانگریس کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیری بچو ں کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہے ، بھارتی فورسز کے اہلکار محاصر ے اور تلاشی کی بلاجواز کارروائیو ںکے دوران بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں ، بھارتی فورسز تلاشی آپریشنوں کے دوران بارودی مواد اور دستی بم دانستہ طو ر مختلف مقامات پر چھوڑ جاتے ہیں جو اکثر بچوں کی جانوں کے ضیاع او رمعذوری کا سبب بنتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں تعلیمی اداروں پر قبضہ جما کر ان میں کیمپ قائم کررکھے ہیں اور بچوں کوتعلیم کے حق سے محروم کرکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی فورسز اہلکاروں نے مہلک پیلٹ چھرے مار کر سینکڑوں کشمیری بچوںکوبصارت سے محروم کردیا ہے جبکہ بچوں کو ان کی طرف سے بڑے پیمانے جنسی ہراسانی کا بھی سامنا ہے۔ الطاف حسین وانی نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے فورسز اہلکاروں کو کشمیری بچوں پر بھی مظالم کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور کسی مجرم اہلکار کو آج تک سزا نہیں دی ہے۔KMS