جمعرات‬‮   2   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

کینیڈین دستاویزی فلم میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے ذمہ دار مودی قرار

       
مناظر: 928 | 13 Mar 2024  

 

کیپ ٹاؤن(نیوز ڈیسک )کینیڈین دستاویزی فلم میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا ذمہ دار بھارتی وزیراعظم مودی کو قرار دے دیا ہے۔
کینیڈین براڈکاسٹنگ کارپوریشن (سی بی سی) نے دستاویزی فلم جامع تحقیقات کے بعد نشر کی جس میں کئی عینی شاہدین کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں۔
دستاویزی فلم میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے وقت کی خصوصی ویڈیو بھی شامل کی گئی ہے، دستاویزی فلم میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے واضح کیا کہ کوئی شک نہیں کہ نریندر مودی نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا حکم دیا تھا، انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے سربراہ کو ان کے قتل کی بھی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ہردیپ سنگھ نجر کو، جسے بھارت نے مطلوب دہشت گرد قرار دیا تھا، 18 جون کو کینیڈا میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔