جمعہ‬‮   3   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت کے جنگی جنون سے خطے کا توازن خطرے میں ، انڈیا کا ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی کے حامل اگنی 5 میزائل کا تجربہ

       
مناظر: 655 | 12 Mar 2024  

 

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت نے ٹارگٹ ایبل ری انٹری وہیکل (ایم آئی آر وی) ٹیکنالوجی کا حامل اگنی 5 میزائل کا پہلا فلائٹ ٹیسٹ کرلیا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ایم آئی آر وی ٹیکنالوجی سے لیس میزائل پر سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔
بھارتی سائنسدانوں نے مقامی سطح پر تیار میزائل اگنی 5 کے ساتھ آیم آئی آر وی ٹیکنالوجی کو مربوط کیا جس کے بعد ایک اگنی 5 میزائل مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے متعدد وار ہیڈز لے جا سکے گا۔
واضح رہے کہ اگنی-5 کی رینج 5000 کلومیٹر ہے، جو اسے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) طویل فاصلے تک مار کرنے والے زمرے میں نمایاں کرتا ہے۔