جمعہ‬‮   3   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ہتھیار پھینک کرقومی دھارے میں آنیوالوں کیلئے عام معافی کا اعلان

       
مناظر: 275 | 11 Mar 2024  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ہتھیارپھینک کرقومی دھارے میں واپس آنے والوں کے لیے عام معافی کا اعلان کردیا۔ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہہ پہاڑوں پر موجود لوگ ہتھیار پھینک کر واپس آئیں اور انہوں نے جن لوگوں کا نقصان کیا ہے ان سے قبائلی روایات کے مطابق تصفیہ کریں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ براہمداغ بگٹی اور حیربیار مری سمیت سب کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں۔