جمعہ‬‮   3   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

آصف علی زرداری 255 ووٹ لیکر 14 ویں صدر منتخب

       
مناظر: 735 | 9 Mar 2024  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) آصف علی زرداری کو 255 ووٹ لیکر 14 ویں صدر منتخب ہوگئے، ان کے مدمقابل محمود اچکزئی کو 119 ووٹ ملے۔
صدر مملکت کے انتخابات کیلئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں صبح 10 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہا۔ قومی اسمبلی، سینیٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے اراکین نے صدارتی انتخاب کیلئے اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
قومی اسمبلی میں پولنگ کا عمل شروع ہوا تو سب سے پہلا ووٹ پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ نے کاسٹ کیا، وزیراعظم شہباز شریف، صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسحاق ڈار، عمر ایوب، شیر افضل مروت، علی محمد خان، سینیٹر فیصل جاوید، اسد قیصر، جمشید دستی، اختر مینگل، سینیٹر فلک ناز سمیت دیگر اراکین بھی اپنا اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔