جمعرات‬‮   2   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارتی بی ایس ایف نے 7ماہ میں 20بنگلہ دیشیوں کو ہلاک کردیا: رپور ٹ

       
مناظر: 414 | 7 Mar 2024  

 

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے جون 2023سے کم از کم 20 بنگلہ دیشی شہریوں کو جن میں بارڈر گارڈ بنگلہ دیش کا ایک رکن بھی شامل ہے، ہلاک کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈھاکہ میں قائم انسانی حقوق کے گروپ ”این او سلیش کیندر ”کی طرف سے تیار کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جولائی اور دسمبر 2023کے درمیان 18بنگلہ دیشی ہلاک اور 17دیگر زخمی ہوئے اور دو دیگر ڈوب گئے جبکہ جنوری میں مزید دو افراد ہلاک ہوئے۔ 22 جنوری کو بھارتی بی ایس ایف نے بی جی بی کے رکن محمد رئیس الدین کو جاشور میں بیناپول بارڈر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ رئیس الدین ضلع میں 49ویں بارڈر گارڈ بٹالین میں تعینات تھے۔اے ایس کے نے بتایاکہ صرف 2023میں بی ایس ایف کے ہاتھوں 30بنگلہ دیشی مارے گئے تھے، جب کہ2022 یہ تعداد 23 تھی جن میں فائرنگ سے ہونے والی 16اموات بھی شامل ہیں۔ 2021میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16تھی اور ایک کو تشدد کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ انسانی حقوق گروپ نے کہاکہ 2020میں فائرنگ سے 42اموات ہوئیں۔بنگلہ دیش میں قائم انسانی حقوق کی ایک اور تنظیم اودھیکار کے مطابق2000سے 2020کے درمیان بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی فائرنگ سے کم از کم 1236 بنگلہ دیشی ہلاک اور 1145زخمی ہوئے۔بنگلہ دیش کے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے سابق چیئرمین میزان الرحمان نے سرحدی ہلاکتوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی شہریوںکی اس طرح کی ہلاکتیں دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو متاثر کر رہی ہیں۔