ہفتہ‬‮   4   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی آن جاب ٹریننگ کی اختتامی تقریب

       
مناظر: 508 | 27 Feb 2024  

 

ملتان(نیوز ڈیسک ) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملتان میں پاک فوج کے ساتھ رائل سعودی لینڈ فورسز کی آن جاب ٹریننگ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تربیتی مشق 15 جنوری سے 26 فروری تک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیلئے منعقد کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں روایتی کے ساتھ ساتھ ذیلی روایتی آپریشنز شامل تھے، کور کمانڈر ملتان نے بطور مہمان خصوصی مشق کا مشاہدہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مہمان خصوصی نے تربیت کے حاصل کردہ معیارات پر اطمینان کا اظہار کیا۔