جمعہ‬‮   26   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلانے کیلئے پاسبان حریت جموں و کشمیر کی ریلیاں

       
مناظر: 896 | 5 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے آج یوم حق خود ارادیت منایا جسکا مقصد عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ کو یاد دلاناتھا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 1949 ء میں آج ہی کے دن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد منظورکی تھی جس میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے کشمیریوںکے حق کی حمایت کی گئی تھی۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد میں اقوام متحدہ کی ناکامی کی وجہ سے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر کے عوام کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔
دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں بشمول انجینئر ہلال احمد وار، خادم حسین، سید سبط شبیر قمی اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اپنے بیانات میں کہا کہ یہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کومظالم کا نشانہ بنانے اور کشمیر کے بارے میں بین الاقوامی سطح پر کئے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری نہ کرنے پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائے ۔
ادھر سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوں میں مختلف آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 5جنوری 1949کو منظور کی گئی قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کیلئے اقدامات کرے۔
بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ، اسلام آباد، راجوری، پونچھ، ریاسی، جموں، کشتواڑ، ڈوڈا اور سانبہ اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھیں۔ فوجیوں نے ان کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا۔ نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے آج ضلع کپواڑہ میں گھروں پر چھاپے مارے اور مکینوں کو ہراساں کیا ۔
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے کنوینر محمود احمد ساغر کی قیادت میں آج اسلام آباد میںاقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یادداشت جمع کرائی ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام یادداشت میںکشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دینے کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرنے پر زوردیاگیا ہے ۔
پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام مظفرآباد میں ایک ریلی کے شرکا نے کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔