ہفتہ‬‮   27   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پیمرا نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر پر نوٹس لے لیا

       
مناظر: 856 | 27 Dec 2023  

 

اسلام آباد (نیو زڈیسک ) پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر پر نوٹس لے لیا۔ پاکستا اور آسٹریلیاکے پرتھ ٹیسٹ میں سرکاری اسپورٹس چینل پی ٹی وی پر جوئے کی کمپنی کے اشتہار نشر کیے گئے تھے۔ تاہم پابندی کے سبب سرکاری اسپورٹس چینل پر آج میلبرن ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل نشر نہ ہوسکا۔ بعد ازاں پیمرا نے جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات کی تشہیر پر نوٹس جاری کردیا۔ پیمرا نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جوئے کی کمپنیوں کے اشتہارات نشر کرنے پر قانونی کارروائی ہو گی، پیمرا بھی وزرات اطلاعات و نشریات کی زیرو ٹالرینس پالیسی کو تسلیم کرتا ہے۔
جوئے کے اشتہارات پر پی ٹی وی کا مؤقف سامنے آگیا
نوٹس کے مطابق کوئی چینل جوئے سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ نہیں کرے گا۔
اس سے قبل پی ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ جوئےکے اشتہارات نشر ہونے پرحکومت کی زیروٹالرینس پالیسی تسلیم کرتے ہیں اور جوئےکے اشتہارات کے سبب پاک آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ نشر نہ کرسکے۔ پی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ہماری براڈ کاسٹرز سے اس معاملے پر بات چیت جاری ہے، جوئے کے اشتہارات کو روکنے کے لیے تمام اسٹیٹ ہولڈرز سے بات کررہے ہیں، پُر امید ہیں کہ معاملہ حل ہونے پر ناظرین پاک آسٹریلیا سیریزددیکھ سکیں گے۔