بدھ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ کشمیر :سڑک حادثے میں ماں، بیٹا جاں بحق، باپ، بیٹا زخمی

       
مناظر: 935 | 4 Jan 2023  

سری نگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پونچھ جموں شاہراہ پر آج ایک سڑک حادثے میں ایک خاتون اور اس کے 4 ماہ کے بچے کی موت ہو گئی جبکہ اس کا شوہر اور ایک اور بیٹا زخمی ہو گئے۔
آلٹو کار اور بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار خاتون اور اس کا کمسن بچہ موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ خاتون کا شوہر اور ایک بیٹا زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 26 سالہ صائمہ کوثر اور اس کے 4 ماہ کے بیٹے دانش کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں تیس سالہ محمد انیس اور 4 سالہ بیٹا معیز احمد شامل ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والا خاندان ضلع پونچھ کے علاقے منجکوٹ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 30 September 2023
Total Killings 96,246
Custodial killings 7,306
Civilian arrested 168,493
Structures Arsoned/Destroyed 110,501
Women Widowed 22,963
Children Orphaned 1,07,914
Women gang-raped / Molested 11,259

September 2023
Total Killings 13
Custodial killings 9
Civilian arrested 157
Structures Arsoned/Destroyed 1
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0