جمعرات‬‮   2   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مسلم لیگ (ن )اور( ق) لیگ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ

       
مناظر: 471 | 13 Nov 2023  

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ( ن) اور( ق) لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق )کے رہنما چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ( ق) لیگ کسی جماعت میں ضم نہیں ہورہی ہے تاہم (ن )لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) اپنی انفرادی شناخت کو برقرار رکھے گی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔اپنے ایک بیان چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے،نواز شریف کو معیشت کی بحالی ،بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی ۔سربراہ (ق) لیگ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے،ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت، لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔