جمعرات‬‮   2   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ جموں وکشمیر:سڑک حادثات میں 13افراد زخمی

       
مناظر: 563 | 13 Nov 2023  

 

جموں (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں آج سڑک حادثات میں کم از کم 13افراد زخمی ہو گئے ۔
جموں خطے میں ضلع پونچھ کے علاقے بانڈی چیچیان میں ایک مسافر وین کو حادثہ پیش آجانے کے نتیجے میں 10مسافر زخمی ہو گئے۔
مقبوضہ وادی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے علاقے بالی ہارن میر گنڈ میں ایک سوزوکی کار سڑک سے پھسل گئی جس کے باعث 3افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو مختلف ہسپالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے حادثات کی رپورٹ درج کر لی ہے۔