اتوار‬‮   28   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت میں سب گول مال ، واٹس ایپ نے 71لاکھ مشتبہ اکاونٹس بند کردیے

       
مناظر: 424 | 4 Nov 2023  

 

نئی دلی(نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا جائنٹ میٹا کی زیر ملکیت واٹس ایپ نے بھارت میں 71لاکھ سے زیادہ مشتبہ اکاونٹس بند کردئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واٹس اپ نے نئے آئی ٹی قوانین2021پر عمل کرتے ہوئے ان 71لاکھ سے زیادہ مشتبہ اکاونٹس کو گزشتہ ماہ ستمبر میں بند کیا ہے ۔ یکم تا 30ستمبر کے درمیان کمپنی نے 71لاکھ11ہزار سے زائد مشتبہ بھارتی صارفین کے اکاونٹس پر پابندی عائد کی۔ واٹس ایپ نے اپنی ماہانہ کمپلائنس رپورٹ میں کہاہے کہ صارفین کی طرف سے کسی بھی رپورٹ سے پہلے ان میں سے تقریبا 25لاکھ71ہزاراکائونٹس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ سب سے زیادہ مقبول میسجنگ پلیٹ فارم جس کے بھارت میں 50کروڑ سے زائد صارفین موجود ہیں، کو ستمبر میں ریکارڈ 10ہزار442 شکایتیں موصول ہوئی تھیں۔