جمعہ‬‮   26   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ 

       
مناظر: 629 | 16 Dec 2022  

تحریر : اعجاز خان
ایک طرف بھارت پوری دنیا میں جمہوریت اور پرامن ملک ہونے کا راگ الاپتا ہے جبکہ دوسری طرف اپنے پڑوسی ملک مین دہشتگردی کا کوئی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔سمجھوتہ ایکسپریس واقعہ ہو یالاہور واقعہ،کلبھوشن یادیو کا کیس ہو یا کوئی اور دہشتگردی کہیں نہ کہیں اس کی کڑی بھارت سے ملتی ہے بھارت نےپاکستان میں کرکٹ کے فروغ سے لیکر،سندھ طاس معاہدہ ہو یا سی پیک منصوبہ ہو تمام سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ بننا فرض سمجھ لیا ہےجس کے جواب میں پاکستان نے ہمیشہ دوستی بڑھانے کیلئے ہی اقدامات کئے ہیں جو کہ پاکستان کی بہترین کاوش ہے پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کا اپشن کھلارکھا اورتمام مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کیلئے ہاتھ اگے بڑھایا لیکن بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کی اور پاکستان میں دہشتگردی مین ملوث رہا جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ جنوبی اشیا کا امن بھی تباہ کر کہ رکھ دیا ہے پاکستان نےہر بار بھارت کو مذاکرات کی میز پر لایا لیکن بھارت اپنی دہشتگردانہ پالیسیوں کی وجہ سے راہ فراراختیار کرنے میں کامیاب ہوا ہے ایک طرف بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے دوسری طرف پوری دنیا میں دہشتگردی کی انتہا کر رکھی ہے چین کی بارڈر ہو یا پاکستان کی ہو بھارت نے ہمیشہ دہشتگردی کو فروغ دیا ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی بھی صورت ہو اس میں کہیں نہ کہیں بھارت ملوث رہا ہےپاکستان کئی دہائیوں سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے جو کہ ایک ایسا رجحان ہے جس میں ہم ہر روز نئی صورتحال سے دوچار ہوتے ہیں طالبان کاسگمنٹ جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے،انہیں بھارت کی سپورٹ حاصل ہے پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج، پولیس، رینجرز، عام شہریوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کی امام بارگاہوں، مساجد کونشانہ بنایا گیا۔ پاکستان کئی سال سے دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہے، پاکستان کا ہرطبقہ دہشت گردی سے متاثرہوا ہے اس کا زمہدار بھارت ہی ہےبھارت کشمیرمیں میں بدترین ظلم و بربریت کر رہا ہے اوراپنے ظلم کو چھپانے کیلئے ہرقسم کی دہشت گردی کر رہا ہےلیکن اب گزشتہ دنوں لاہور واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کے بعد وزیر داخلہ راناثناء اللہ اور حنا ربانی کھر نے پریس کانفرس میں کہا کہ لاہور واقعہ کے ہمارے پاس ثبوت ہیں وہ ثبوت اقوام متحدہ میں پیش کرینگے اور مطالبہ کرینگے کہ فیٹف اور یو این بھارت کا محاسبہ کریں یہ ثبوت ڈوزیئر سلامتی کونسل اراکین اور یو این سیکریٹری جنرل سے بھی شیئر کرینگے جس سےبھارت کے دہشت گردی کے مکروہ چہرے کوبے نقاب ہو گاپاکستان دہشت گردی کی آگ میں جھلس رہا ہےپاکستان کے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت صحافیوں اور ہر مکتبہ فکر نے قربانیاں دی ہیں اور اس کا شکار رہا ہے پاکستان نےخطہ میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہزاروں فوجی جوانوں افسران سمیت شہریوں کی جانیں قربان کیں اور مالی نقصانات کی صورت میں معیشت کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان ہواپاکستان نے امن کی خاطر اور دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں اور آج اگر اس خطے میں کوئی قوت پائیدار امن کی ضمانت ہے تو وہ پاکستان اور پاکستان کی فوج ہے، جنہوں نے ہمیشہ مثبت پیغام دیا اور جنوبی اشیا میں پائدار امن کی بحالی کیلئے کاوشیں کیں اب دنیا جان چکی ہے کہ کہ بھارت واقع ہی دنیا مین امن کے قیام کیلئے ایک فتنہ ہے جس کی دہشتگردی سے صرف دوسرے ممالک بلکہ اس کے اپنے شہری بھی محفوظ نہیں ہیں اور اگر بھارت کو لگام نہ دی تو یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے