جمعہ‬‮   26   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

کولکتہ :بھارتی فوج کی خاتون اہلکار کی لاش بٹالین کمپلیکس سے برآمد ، خودکشی یا زیادتی کا شبہ

       
مناظر: 436 | 22 Mar 2023  

 

کولکتہ (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)کی ایک خاتون کانسٹیبل کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
28سالہ کراٹے مارشل آرٹسٹ اور کھیلوں کی چیمپئن ھریتاشری رابھا کی لاش کوچ بہار شہر میں بٹالین کمپلیکس کے اندر پراسرار حالت میں پائی گئی ہے۔دھریتاشری جس کا تعلق ریاست آسام کے بوکو ٹائون سے تھا، کوچ بہار میں کراٹے مقابلے میں حصہ لینے کے لیے گئی تھی۔ وہ میگھالیہ کے مغربی گارو ہلز ضلع کے ہلائی گنج میں بی ایس ایف کی 45ویں بٹالین میں تعینات تھیں۔اگرچہ بی ایس ایف نے ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے جس میں اس کو خودکشی کا واقعہ قرار دیا گیا ہے، لیکن ان کے اہل خانہ اور رشتہ دار مطمئن نہیں ہیں۔دھریتاشری کی چھوٹی بہن دیپشیکھا رابھا نے انکشاف کیا کہ انہیں پیر کی صبح تقریبا 10بجے اس واقعے کی اطلاع کوچ بہار سے دھریتاشری کے ایک دوست نے دی، لیکن بی ایس ایف کی طرف سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ اس کے بعد ہی بی ایس ایف کا خاندان سے رابطہ ہوا۔دیپشیکھا نے کیاکہ میں ذاتی طور پر محسوس کرتی ہوں کہ اس کی موت خودکشی سے نہیں ہوئی بلکہ مجھے شبہ ہے کہ یہ قتل ہے۔