ہفتہ‬‮   27   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ کشمیر میں300 سے زیادہ کشمیری حریت پسندوں اوران کے حامیوں کے اثاثے ضبط

       
مناظر: 778 | 21 Mar 2023  

سری نگر(نیوز ڈیسک ) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں300 سے زیادہ کشمیری حریت پسندوں اوران کے حامیوں کے اثاثے ضبط کر لیے ہیں ۔
بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی ائے ، اورجموں و کشمیر میںنئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں جاری کارروائیوں کے دوران 300 سے زیادہ کشمیری حریت پسندوں اوران کے حامیوں کے گھر، جائیدادوں بالخصوص زمینوں کو بحق سرکار ضبط کر لیا ہے ۔ اس سلسلے میں پیر کے روز بھی شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ پورہ اعجاز احمد ریشی اور مقصود احمد ملک کے گھروں کو بحق سرکار قرق کر لیا گیا ان پر کشمیری حریت پسندوں کو پناہ دینے کا الزام لگایا گیا ہے ۔
مقبوضہ کشمیر کے یڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ این آئی ائے ، اورایس آئی اے نے 300 سے زیادہ کشمیری حریت پسندوں اوران کے حامیوں کے اثاثے ضبط کر لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون میں ایک شق موجود ہے کہ اگر کسی گھر میں کوئی انکانٹر ہوتا ہے یا عسکریت پسندوں کو پناہ ملتی ہے تو ہم عموما گرفتاریاں کرتے ہیں لیکن اب ہم جائیداد ضبط کر لیتے ہیں۔پچھلے کچھ مہینوں میں، تفتیشی ایجنسیوں نے عسکریت پسندوں اور ان کے ساتھ ہمدردی رکھنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔

گزشتہ چند مہینوں میں این آئی اے، ایس آئی اے اور دیگر تنظیموں نے 300 سے زیادہ عسکریت پسندوں اور ان کے حامیوں کے اثاثے ضبط کیے ہیں۔ وجے کمار نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں اب صرف 28 مقامی عسکریت پسند سرگرم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ماضی میں عسکریت پسندوں کو پناہ دی یا ان کی حمایت کی، ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔