جمعہ‬‮   26   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ، SIA کے آزادی پسندوں کے گھروں پر چھاپے

       
مناظر: 728 | 20 Mar 2023  

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میںنئی دہلی کے زیر کنٹرول ”سٹیٹ انویسٹی گیش ایجنسی“ (ایس آئی اے) نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور عالم دین مولانا سرجان برکاتی اور دیگر آزادی پسند لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے ۔
ایس آئی اے کے اہلکاروں نے بھارتی پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ شوپیاں، کولگام، اسلام آباد، سری نگر اور دیگر علاقوںمیں مولانا سرجان برکاتی، محمد شفیع وگے، محمد حنیف بٹ اور عبدالحمید لون کی رہائش گاہوں سمیت متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی عمل میں لائی۔ تلاشی کے دوران رہائشیوں کی جائیداد کے کاغذات اور موبائل فون قبضے میں لیے گئے۔