جمعہ‬‮   26   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مخالف آوازوں کو خاموش کرانے کے لئے مودی کے دوست نے این ڈی ٹی وی خریدلیا

       
مناظر: 980 | 30 Nov 2022  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک )نئی دہلی ٹیلی ویژن لمیٹڈ(این ڈی ٹی وی) جسے بھارت میں ایک آزاد نیوز چینل سمجھا جاتا ہے، اب اپنی غیر جانبداری کو برقرار نہیں رکھ سکے گا کیونکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست گوتم اڈانی کی ملکیت اڈانی گروپ این ڈی ٹی وی کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے جارہا ہے۔
اس اقدام سے این ڈی ٹی وی کے بانی پرونائے رائے اور رادھیکا رائے آر آر پی آرہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر کے عہدوں سے مستعفی ہونے پر مجبور ہوئے۔ آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ این ڈی ٹی وی کی پروموٹر کمپنی ہے۔ اس کے پاس نیوز چینل میں 29.18فیصد حصہ داری ہے جسے اب اڈانی گروپ خریدنے جا رہا ہے۔ این ڈی ٹی وی نے کہا کہ آر آر پی آر ہولڈنگ نے سدیپتا بھٹاچاریہ، سنجے پگالیا اور سینتھل سنیہ چنگلوارائن کو بورڈ کے ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔اڈانی گروپ نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ پروموٹر کمپنی رادھیکا رائے پرونائے رائے ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے29.18فیصد حصص حاصل کرے گا۔ این ڈی ٹی وی نے اس وقت کہا تھا کہ یہ سودا رضامندی یا رادھیکا رائے اور پرونائے رائے کو کسی قسم کا نوٹس بھیجے بغیر کیاگیا ہے۔نومبر میں اڈانی گروپ نے جو بندرگاہوں سے توانائی تک کے شعبوں میں کام کرتا ہے، این ڈی ٹی و ی میں اضافی 26فیصدحصص حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سے گروپ کے مجموعی حصص 55.18فیصد ہو جائیں گے جو اسے این ڈی ڈی وی کے مالکانہ حقوق حاصل کرنے کے لیے کافی ہیں۔بھارت میں سیاسی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ این ڈی ٹی وی کا معاہدہ نہ صرف مخالف آوازوں کو خاموش کرنے کی مودی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہے بلکہ یہ ملک میں بی جے پی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔