بدھ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی پارلیمنٹ ہائوس کے قریب سے گرفتار

       
مناظر: 687 | 8 Feb 2023  

سری نگر (نیو زڈیسک )جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو آج پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب حراست میں لے لیا گیا۔ دراصل وہ جموں و کشمیر میں جاری تجاوزات مخالف مہم کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب بوٹ کلب کے پاس مظاہرہ کر رہی تھیں جب سیکورٹی اہلکار نے انھیں حراست میں لے لیا۔ دھرنا کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر میں غنڈہ راج چل رہا ہے۔ قانون کی حکومت نظر نہیں آ رہی۔ پہلے ہماری شناخت چھین لی گئی، اب زمین اور ملازمت چھین رہے ہیں۔ ہمارے گھر چھین رہے ہیں، دکان توڑ رہے ہیں۔ جموں و کشمیر کو افغانستان کی طرح برباد کیا جا رہا ہے۔‘‘اس سے قبل پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر میں چل رہی تجاوزات مخالف مہم کو لے کر بی جے پی حکومت کا موازنہ ایسٹ انڈیا کمپنی سے کیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ فلسطین کشمیر سے بہتر ہے۔ پیر کے روز بھی محبوبہ مفتی نے خراب حکمرانی کو لے کر بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’بی جے پی نے ہندوستانی آئین کو تباہ کرنے کے لیے اپنی اکثریت کو اسلحہ بنا لیا ہے۔ انھوں نے عدم اتفاق اور عدلیہ کی آواز کو کچلنے کے لیے میڈیا کو بھی اسلحہ بنا لیا ہے۔‘‘

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 30 September 2023
Total Killings 96,246
Custodial killings 7,306
Civilian arrested 168,493
Structures Arsoned/Destroyed 110,501
Women Widowed 22,963
Children Orphaned 1,07,914
Women gang-raped / Molested 11,259

September 2023
Total Killings 13
Custodial killings 9
Civilian arrested 157
Structures Arsoned/Destroyed 1
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0