بدھ‬‮   1   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت :نفرت انگیز تقریریں کرنے والے ہندوتواکارکنوں کے خلاف کارروائی کے بجائے خبر چلانے والوں کو نوٹس

       
مناظر: 547 | 8 Feb 2023  

نئی دہلی(نیوز ڈیسک ) دہلی پولیس نے ایک اور متعصبانہ کارروائی کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والے ہندوتوا کارکنوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے نفرت انگیز تقریروں کی خبرچلانے والی ایک نیوز ویب سائٹ کو نوٹس بھیج دیاہے۔
دہلی پولیس نے اتوار (5فروری)کو جنتر منتر پر ایک تقریب کے دوران انتہا پسند ہندوئوں کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقریروں کی خبر چلانے پر نیوز ویب سائٹMolitics کو نوٹس بھیجا ہے۔پولیس نے نیوز ویب سائٹ کی جانب سے شائع ہونے والی خبر کوجارحانہ، بدنیتی پر مبنی اور اشتعال انگیزقرار دیا ہے۔ تاہم مسلمانوں اور عیسائیوں کو کھلی دھمکیاں دینے والے ہندوتوا کارکنوںکے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پولیس نئی دہلی کی طرف سے ٹویٹ کیے گئے نوٹس میں ویب سائٹ کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی رپورٹنگ سے باز رہے ورنہ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔