بدھ‬‮   6   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

اتر پردیش: ہندوئوں کا 2مسلم بچوں کو درخت سے باندھ کر وحشیانہ تشدد

       
مناظر: 334 | 2 Feb 2023  

لکھنو (نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ہندوئوں نے دو مسلمان بچوں کو درخت سے باندھ کر لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ یہ واقعہ 29 جنوری کو ضلع کے گائوں کھسپریا میں پیش آیاہے۔دوبچے شاداب اور شکیل اپنی بکریوں کے لیے چارہ اکٹھا کر رہے تھے ۔ جب وہ گھر واپس آرہے تھے تو انہیں اچانک ترلوکی اور اس کے بیٹوں سونو اور سورج نے روک لیا جنہوں نے دونوں کو درخت سے باندھ کر لاٹھیوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دونوں نابالغ مسلم لڑکوں پر ہندو خاندان کو لاٹھیوں سے تشدد کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے جبکہ دونوں لڑکے انتہائی خوفزدہ ہیں۔بعدازاں شکیل اور شاداب کو قریبی گائوں کے لوگوں نے بچایا۔لڑکوں کے والد کی درخواست پر پولیس نے ترلوکی، سونو اور سورج کو گرفتار کرلیا ہے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 31 October 2023
Total Killings 96,263
Custodial killings 7,317
Civilian arrested 168,571
Structures Arsoned/Destroyed 110,504
Women Widowed 22,965
Children Orphaned 1,07,924
Women gang-raped / Molested 11,259

October 2023
Total Killings 17
Custodial killings 11
Civilian arrested 78
Structures Arsoned/Destroyed 3
Women Widowed 2
Children Orphaned 10
Women gang-raped / Molested 0