جمعہ‬‮   26   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

جموں میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازمین کی ہڑتال 220ویں دن میں داخل

       
مناظر: 765 | 30 Jan 2023  

جموں (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مسائل کے حل میں مودی حکومت کی ناکامی کے خلا ف محکمہ صحت عامہ کے ملازمین کا احتجاج 220ویں دن میں داخل ہو گیا ہے ۔
مقبوضہ جموں وکشمیر میں عام آدمی پارٹی کے ترجمان جگدیپ سنگھ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور کنٹریکٹ ملازمین محکمے کا سب سے اہم حصہ ہیں لیکن بدقسمتی سے حکام ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ ان کے مطالبات پر توجہ نہیں دی جا رہی۔انہوں نے کہا کہ ان ملازمین کے حقیقی مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے حکام انہیں ہراساں کررہے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے اور گرفتارکرنے پر تلے ہوئے ہیں۔جگدیپ نے عزم ظاہر کیا کہ ایک دفعہ علاقے میںموجودہ انتظامیہ کا خاتمہ ہوگیاتو ملازمین کے محفوظ مستقبل کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔