ہفتہ‬‮   27   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں، ڈاکٹر فائی

       
مناظر: 602 | 28 Jan 2023  

میکسیکو(نیوز ڈیسک ) ورلڈ فورم فار پیس اینڈ جسٹس کے چیئرمین ڈاکٹر غلام نبی فائی نے کہا ہے کہ بھارت جموں وکشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر اس لیے عملدرآمد نہیں کر رہا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ کشمیری کبھی بھی اس کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔
ڈاکٹر غلام نبی فائی نے ایک بیان میں کہا کہ ستم ظریفی یہ ہے کہ بائیڈن انتظامیہ بھی بھارت کو سلامتی کونسل کا رکن بنانا چاہے گی جس کی قراردادوں کی وہ مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں اور نو لاکھ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ علاقے میں قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں خواتین اور بچے بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بڑے پیمانے پر شکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو کشمیریوں قتل عام سے روکے اور تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اس پر دبائو ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ تنازعہ کشمیر کو حل کیا جائے ۔