جمعہ‬‮   26   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

آپ کے انتہا پسند اب قابو سے باہر ہو چکے ہیں ، نامور بھارتی انوراگ کشیپ کی مودی پر کڑی تنقید

       
مناظر: 695 | 25 Jan 2023  

 

ممبئی (نیو ز ڈیسک ) بھارت کے نامور فلم پروڈیوسراور ہدایت کار انوراگ کشیپ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندری مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی ) کے کارکنوں کو بھارتی فلموں پر پرتشدد ردعمل روکنے کی ہدایات تاخیر سے جاری کی گئی ہیں۔
بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی ) کے مطابق بالی وڈ ہدایت و پروڈیوسرانوراگ کشیپ نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے اپنے کارکنوں کو فلموں کے خلاف پر تشدد احتجاج کو روکنے کی ہدایات تاخیر سے کی ہیں۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق انوراگ کشیپ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے بے جے پی کے کارکنوں کو بہت تاخیر سے ہدایات جاری کی ہیں، اب یہ مشتعل ہجوم ان کے قابو سے باہر ہوچکا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی پارٹی بی جے پی کے کارکنان ہدایات جاری کیں کہ بالی وڈ کی فلموں کے خلاف پر تشدد احتجاج سے پرہیز کیا جائے ۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے اہم ترین اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ پارٹی کارکنان بالی وڈ فلموں پر غیر ضروری تبصرے اور احتجاج سے گریز کریں، اس سے ترقیاتی ایجنڈہ پس پشت چلا جاتا ہے ۔
وزیراعظم مودی کے بیان پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے بالی وڈ ہدایت و پروڈیوسر انوراگ کشیپ نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا ہے کہ ان کی ہدایات سے اب کوئی فرق پڑنے والا ہے کیونکہ ہجوم اب ان کے قابو میں بھی نہیں ہے ۔
انوراگ کشیپ کا کہنا تھا کہ اگر یہ ہدایات وزیراعظم نے4 سال پہلے دی ہوتی تو آج معاملات نسبتاً بہتر ہوتے مگر اب ان کی بات کوئی نہیں سنے گا کیونکہ معاملات ہاتھ سے نکل چکے ہیں ،کوئی ان کی نہیں سنے گا ۔
بھارتی فلمساز نے کہا کہ آپ جب خاموش رہتے ہیں تو تعصب اور نفرت کو ہوا دیتے ہیں اور اب آپ نے اسے اتنا بااختیار بنادیا ہے کہ انتہا پسند خود اپنے آپ میں ایک طاقت بن چکے ہیں اور یہ ہاتھ سے باہر ہوگئے ہیں۔