جمعہ‬‮   26   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج کے تربیت یافتہ ہزاروں غنڈوں میں آتشیں اسلحہ تقسیم

       
مناظر: 557 | 10 Jan 2023  

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع راجوری کے ایک گائوں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب بھارتی فوج کے حمایت یافتہ نام نہاد ویلج ڈیفنس گارڈزکے ایک اہلکار نے فائرنگ کی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد ضلع کے گائوں مراد پور میں خوف و ہراس پھیل گیا۔گزشتہ چند روز میں ضلع راجوری میں ولیج ڈیفنس کمیٹی جنہیں اب ولیج ڈیفنس گارڈز(وی ڈی جی) کا نام دیاگیا ہے، کے5ہزارسے زائد اہلکاروں کو رائفلیں دی گئی ہیں اور باقی لوگ ہتھیار حاصل کرنے کے انتظار میں ہیں۔ جموں خطے میں تقریبا 28ہزاروی ڈی جی اہلکار ہیں۔ چونکہ وی ڈی جی اہلکاروں کو بغیر کسی ضابطے، تربیت اور مربوط طریقہ کار کے ہتھیاردیے جارہے ہیں، اس لیے بندوقوں کا غلط ایک سنگین تشویش کا باعث ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مختلف اضلاع میں وی ڈی جی اہلکاروں کے خلاف 200سے زیادہ ایف آئی آرپہلے ہی درج ہیں جن میں قتل، عصمت دری، ہنگامہ آرائی اور منشیات کے مقدمات بھی شامل ہیں۔