بدھ‬‮   1   مئی‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بھارت: فلم ”پٹھان “ کی مخالفت، انتہا پسند بجرنگ دل کا احمد آباد میں مال پر حملہ

       
مناظر: 848 | 5 Jan 2023  

گجرات (نیوز ڈیسک )بھارت میں ہندو انتہا پسند فلم سٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ”پٹھان“ پر سخت آگ بگولہ ہیں۔ بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے گجرات کے شہر احمد آبادکے علاقے دستاپور کے الفاون مال میں لگے شاہ رخ خان اور فلم میں شامل دیگر سٹار کاسٹ کی تصاویر کی توڑ پھوڑ کی ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق احتجاجی ہندوؤں کا کہنا تھا کہ اگر یہ فلم ریلیز کی گئی تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے مال میں شدید ہنگامہ کیا جس کے باعث وہاں موجود لوگ سخت خوفزہ ہو گئے۔
قبل ازیں اتر پردیش ، بہار، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں بھی فلم کےخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔احتجاجیوں نے شاہ رخ اور دیپکا پڈکوںکے پتلے بھی چلائے ۔ہندؤں کو فلم کے گانے ’بے شرم رنگ“میں بھگوا لباس کے استعمال پر سخت اعتراض ہے۔ یہ فلم 25جنوری کو ریلیز ہو گی۔