ہفتہ‬‮   27   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

آسمانی عذاب یا کچھ اور ؟بھارت میں نامعلوم بیماری سے 7 بچوں کی ہلاکت سے لوگ خوفزدہ

       
مناظر: 460 | 24 Nov 2023  

 

جھارکھنڈ(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے علاقے گوڈا میں نامعلوم بیماری سے 7 بچوں کی موت واقع ہوئی ہے، جس سے عوام میں خوف پھیل گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جھارکھنڈ کے ضلع گوڈا میں واقع سندر پہاڑی بلاک کے کئی دیہات میں بچوں میں پھیلی نامعلوم بیماری سے مقامی لوگ دہشت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نامعلوم بیماری سے سات بچے مر چکے ہیں، سبھی بچے پہاڑیا نامی قدیم قبائلی کنبوں کے بتائے جا رہے ہیں۔
مذکورہ بیماری میں بچوں میں بخار اور درد کی علامات دیکھی گئیں، اطلاع ملنے کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے بدھ کو طبی اہلکاروں کی ایک ٹیم بھی متاثرہ دیہات کی طرف بھیجی گئی۔
ضلعی ٹیم نے بچوں کی موت کی وجہ جاننے کے لیے جانچ شروع کر دی ہے، ایک مقامی تنظیم کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو لکھے گئے خط کے مطابق جن دیہات میں بیماری سے بچوں کی ہلاکت ہوئی ان میں زولو، بیراگو، سارمی، سدلیر، ڈانڈو شامل ہیں۔
زولو اور بیراگو دیہات میں 14 نومبر سے 21 نومبر تک پانچ بچوں کی موت ہوئی، جب کہ ڈانڈو اور سارمی میں بھی دو بچوں کی جان بیماری سے گئی، سبھی بچوں کی عمر 10 سال سے کم تھی۔