جمعہ‬‮   26   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

” اقوام متحدہ “ اپنی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرائے،سرینگر میں پوسٹر چسپاں

       
مناظر: 596 | 30 Dec 2022  

سری نگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر اور دیگر علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں جن میں اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی اپنی قرارداد کے مطابق حل کرائے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ پوسٹرز آزادی پسند تنظیموں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک موومنٹ اور جموں و کشمیر پولیٹیکل ریزسٹنس موومنٹ کیطرف سے چسپاں کیے گئے۔ پوسٹروں میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کوتسلیم کر رکھا ہے لیکن بھارت انہیں یہ حق دینے سے مسلسل انکار کر رہا ہے جسکا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔
مذکورہ پوسٹر فیس بک اور ٹویٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر سائیٹوں پر بھی اپ لوڈ کیے گئے ہیں۔
پوسٹرز میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کرائے۔
پوسٹروں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، میرواعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک، مشتاق الاسلام، آسیہ اندرابی، ڈاکٹر حمید فیاض تصاویر بھی موجود ہیں ۔