منگل‬‮   30   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

مقبوضہ جموں وکشمیر: معصوم کشمیریوں کی ہائے لگ گئی ، 561بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی

       
مناظر: 785 | 21 Jan 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک )بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے ایک اہلکار نے ضلع کپواڑہ میں خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کے لانس نائیک شیو کمار نے ضلع کے علاقے بگاٹورا ہندواڑہ میںاپنے کیمپ میں سروس رائفل سے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اس تازہ واقعے سے جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ علاقے میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 561 ہو گئی۔