جمعہ‬‮   29   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

اللہ کی قدرت ! ترکیہ زلزلے کے ملبے میں 4 روز تک پھنسے نومولود اور ماں کو زندہ نکال لیا گیا

       
مناظر: 522 | 11 Feb 2023  

انقرہ (نیوز ڈیسک ) ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے7.8 شدت کے زلزلے کے بعد7.8شدت کا ایک اور زلزلہ آیا جس نے مزید تباہی پھیلائی اور جس کی وجہ سے اب تک ریسکیو کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔
زلزلے میں جہاں ہزاروں افراد اور بچوں نے اپنا گھر بار اور خاندان کھویا وہیں متعدد کو قدرت نے دوسری زندگی سے نوازا۔
ایسا ہی ایک واقعہ ترکیہ میں پیش آیا جہاں 10 دن کے بعد نوزائیدہ اور اس کی والدہ کو 4 دن تک ملبے کے نیچے پھنسے رہنے کے بعد زندہ نکالا گیا جس کی تصدیق ریسکیو ٹیم نے کی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ خاتون اور اس کے بچے کو سخت سردی کے موسم میں کئی دن گزارنے کے بعد بچایا گیا کیونکہ عملے کو ترکیہ اور شام میں خراب موسم اور مسلسل آنے والے آفٹر شاکس کے باعث زلزلے کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی تلاش سے روک دیا گیا تھا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ جب ہم نے 10 دن کے ترک بچے ‘یغیز اولاس’ اور اس کی والدہ کو ملبے کے نیچے سے نکالا تو بچہ بالکل نہیں رویا جس سے ہم خوفزدہ ہوئے، بچے کو کمبل میں لپیٹ کر جب ڈاکٹرز کے حوالے کیا گیا تو وہ زندہ تھا۔
دوسری جانب اس کی والدہ کی کیفیت حیرانی والی تھی، ان کا چہرہ زرد پڑ چکا تھا لیکن وہ ہوش میں تھیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔