بدھ‬‮   6   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

ممبئی: نشے میں دھت خاتون کا جہاز میں ہنگامہ، فلائٹ اٹینڈنٹ کو مکا دے مارا

       
مناظر: 756 | 31 Jan 2023  

ممبئی (نیوز ڈیسک ) ممبئی سے ابو ظبی جانے والی پرواز میں نشے میں دھت خاتون نے ہنگامہ مچادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی سے ابوظبی جانے والی پرواز میں جہاز کے ٹیک آف سے پہلے ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں نشے میں دھت ایک مسافر خاتون نے جہاز میں ہنگامہ برپا کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز میں سوار ہونے والی خاتون کے پاس اکانومی کلاس کا ٹکٹ تھا لیکن خاتون نے زبردستی بزنس کلاس میں بیٹھنے کی ضد کی، فلائٹ اٹینڈنٹ کی جانب سے خاتون کو سمجھانے پر وہ آپے سے باہر ہوگئی اوراپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے۔ اس دوران خاتون نے کپڑے اتار کر جہاز میں بھاگنا شروع کردیا اور فلائٹ اٹیندنٹ کے منہ پر مکا بھی دے مارا۔جہاز کے عملے کی جانب سے واقعے کی اطلاع دیے جانے پرسکیورٹی عملہ موقع پہنچ گیا اور خاتون کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 31 October 2023
Total Killings 96,263
Custodial killings 7,317
Civilian arrested 168,571
Structures Arsoned/Destroyed 110,504
Women Widowed 22,965
Children Orphaned 1,07,924
Women gang-raped / Molested 11,259

October 2023
Total Killings 17
Custodial killings 11
Civilian arrested 78
Structures Arsoned/Destroyed 3
Women Widowed 2
Children Orphaned 10
Women gang-raped / Molested 0