بدھ‬‮   6   دسمبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پاک امریکاوزرائےخارجہ ملاقات،سیلاب متاثرین کیلیےمزید1کروڑڈالرامدادکااعلان

       
مناظر: 697 | 30 Nov 2022  

واشنگٹن(نیوزڈیسک)وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نےواشنگٹن میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی اوردوطرفہ تعلقات سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیا۔پاکستان اور امریکاکےسفارتی تعلقات کے75سال مکمل ہونے پر امریکی محکمہ خارجہ میں تقریب ہوئی جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری اور امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے خطاب کیا۔ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نےسیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس اوردکھ کااظہار کیا اورپاکستان کوسیلاب سے فصلوں کو ہونے والے نقصان کے تناظر میں فوڈ سیکورٹی کے لئے مزید ایک کروڑ ڈالرامداد دینے کا اعلان کیا۔امریکی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے۔

پاکستان کے لیے انتہائی مشکل وقت ہے۔ سیلاب کے چیلنج سے فوری نہ نمٹا گیا تو اس کے اثرات طویل مدت کے لئے ہوں گے۔ امریکا نے سیلاب زدگان کے لیےپاکستان کو55ملین ڈالر سے زائد کی امداد فراہم کی ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خطاب میں کہا کہ پاکستان اورامریکا کے درمیان سفارتکاری واپس آئی ہے۔ پاکستان میں 3کروڑ سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہیں۔ ماحولیاتی انصاف پر امریکا سے مدد اور تعاون چاہتےہیں۔ یہ سبز انقلاب کا وقت ہے ہمیں یقین ہےصدر بائیڈن قیادت کریں گے۔وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب زدگان کی امداد پر امریکا کا شکریہ ادا کیا اور امریکی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 31 October 2023
Total Killings 96,263
Custodial killings 7,317
Civilian arrested 168,571
Structures Arsoned/Destroyed 110,504
Women Widowed 22,965
Children Orphaned 1,07,924
Women gang-raped / Molested 11,259

October 2023
Total Killings 17
Custodial killings 11
Civilian arrested 78
Structures Arsoned/Destroyed 3
Women Widowed 2
Children Orphaned 10
Women gang-raped / Molested 0