بدھ‬‮   4   اکتوبر‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

کے پی کے ہسپتالوں میں کینسر کی مفت ادویات کی عدم دستیابی، مریض علاج ادھورا چھوڑ کر جانے لگے

       
مناظر: 291 | 26 Dec 2022  

 

پشاور(نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے بڑے ہسپتالوں میں گزشتہ 6 ماہ سے کینسر کی مفت ادویات دستیاب نہیں ہیں۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مریضوں کو صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاہم گزشتہ 6 ماہ سے صوبے کے 3 بڑے ہسپتالوں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کینسر کی ادویات ہی دستیاب نہیں ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ہسپتالوں میں مفت کینسر ادویات دی جاتی تھیں لیکن اب ہسپتالوں میں مفت کینسر ادویات نہیں ہیں، مہنگی ادویات باہر سے خریدنا پڑ رہی ہیں۔ مریضوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے ہی مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اوپر سے ماہانہ 25 ہزار روپے کی ادیات خرید رہے ہیں۔
اس حوالے سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے شعبہ آنکالوحی کے سربراہ ڈاکٹر محمد طارق نے کہا کہ مفت ادویات کے لیے پی سی ون جولائی میں منظور ہونا تھا جو تاحال منظور نہیں ہوا، پی سی ون منظور نہ ہونےکی وجہ سے ٹینڈر بھی نہیں ہوا۔ ڈاکٹر طارق کا کہنا ہے کہ مفت ادویات کی عدم دستیابی کے باعث کینسر مریض علاج ادھورا چھوڑ کر چلے جاتے ہیں کیونکہ کینسر کے علاج پر ماہانہ 20 ہزار سے لے کر2 لاکھ روپے تک خرچ ہوتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 30 September 2023
Total Killings 96,246
Custodial killings 7,306
Civilian arrested 168,493
Structures Arsoned/Destroyed 110,501
Women Widowed 22,963
Children Orphaned 1,07,914
Women gang-raped / Molested 11,259

September 2023
Total Killings 13
Custodial killings 9
Civilian arrested 157
Structures Arsoned/Destroyed 1
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0