ہفتہ‬‮   25   مارچ‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بابر اعظم کے ایک میچ میں 2 ریکارڈزاپنے نام کر لیے

       
مناظر: 708 | 26 Dec 2022  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک میچ میں 2 ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔ بابر اعظم ایک سال میں مشترکہ طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی پلس رنز کرنے والے پلیئر بن گئے ہیں۔ کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بابر اعظم نے اس سال کا 25 واں ففٹی پلس اسکور کیا ہے۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم، سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، جنہوں نے 2014 میں 25 ففٹی پلس اسکور کئے تھے۔ بابر اعظم نے اس سال7 انٹریشنل سنچریاں اور 18 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی پلیئر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔ کپتان بابر اعظم نے یہ اعزاز کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا 13 واں رن بنا کر حاصل کیا تھا، انہوں نے محمد یوسف کا ریکارڈ توڑا ہے۔ قومی ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف نے 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے جبکہبابر اعظم نے ایک سال میں اب تک 2436 رنز بنا لیے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 28 Feb 2023
Total Killings 96,180
Custodial killings 7,290
Civilian arrested 165,680
Structures Arsoned/Destroyed 110,498
Women Widowed 22,958
Children Orphaned 1,07,899
Women gang-raped / Molested 11,256

Feb 2023
Total Killings 5
Custodial killings 2
Civilian arrested 115
Structures Arsoned/Destroyed 2
Women Widowed 1
Children Orphaned 3
Women gang-raped / Molested 0