جمعرات‬‮   25   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، چار اہلکار شہید

       
مناظر: 977 | 24 Dec 2022  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں چار اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں گوکدان کے مقام پر کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز کا دو گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ایف سی ہیڈ کوارٹر سے ڈی بلوچ کے علاقے کی طرف جا رہا تھا۔
راستے میں ایک سپیڈ بریکر کے قریب گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے فورسز کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فورسز نے جوابی فائرنگ کی۔
ایس ایچ او تربت محمد جان بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حملے میں چار شہادتوں کی تصدیق کی تاہم انہوں نے مزید تفصیل نہیں بتائی اور کہا کہ واقعہ کی تفتیش سی ٹی ڈی پولیس کر رہی ہے۔
پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ شہید ہونے والوں میں کشمیر کے ضلع سدھنوتی کا ایک صوبیدار بھی شامل ہے- حملہ آوروں کا نشانہ بننے والے باقی اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت اور ہری پور سے تھا۔ سینیئر اہلکار نے بتایا کہ واقعہ میں ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔