منگل‬‮   23   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کی والدہ انتقال کر گئیں

       
مناظر: 793 | 19 Dec 2022  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر، رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کی والدہ انتقال کر گئیں۔ اہلِ خانہ کے مطابق فردوس عاشق اعوان کی والدہ کی نمازِجنازہ آج سہہ پہر ساڑھے 3 بجے ادا کی جائے گی۔ فردوس عاشق اعوان کی والدہ کی نمازِجنازہ مسجد و امام بارگاہ، امام صادق جی نائن 2 میں اداکی جائے گی۔ اس سے قبل یہ افسوس ناک خبر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تھی۔ فردوس عاشق اعوان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیے گئے پیغام میں لکھا گیا تھا کہ ’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ، نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کے سابقہ وفاقی وزیر و مرکزی رہنما پاکستان تحریکِ انصاف، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی والدہ رضائے الہٰی سے وفات پا گئی ہیں‘۔