جمعہ‬‮   29   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

پشاور میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں

       
مناظر: 237 | 18 May 2023  

پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور اور ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سابق سیاسی قائدین کی قیادت میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور سے اظہار یکجہتی کیلئے قلعہ بالاحصار تک ریلیاں نکالی گئیں۔ فوج اور فرنٹیئر کور کے حامی پیغامات سے مزین پلے کارڈز اٹھائے ہوئے ریلیوں کے شرکاء نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے حق میں پرجوش نعرے لگائے اور بہادر سپاہیوں کی بھرپور تعریف کی۔ ریلیوں کے شرکاء نے فرنٹیئر کور نارتھ کے سپاہیوں کی جانب سے ثابت قدمی اور صبر کا مظاہرہ کرنے پر جذباتی انداز میں اظہار تشکر اور تعریف کرتے ہوئے 9 مئی کو ہونے والے دفاعی اداروں کی عمارتوں پر حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ان جارحانہ کارروائیوں کے ذمہ دار افراد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں اور انہیں سخت سزا دے۔ ریلیوں کے دوران مقررین نے پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قبائلی اضلاع میں قیام امن کیلئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ ریلیوں کے شرکاء نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کو قبائلی عوام کیلئے بے پناہ فخر اور پہچان کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ریلیوں نے قبائلی عوام اور قوم کے بہادر محافظوں کے درمیان پائیدار بندھن کے ایک مضبوط ثبوت کے طور پر کام کیا۔ شرکاء کے مطابق ریلیوں کا مقصد پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ ریلیوں میں سابق اور موجودہ عہدیداروں، مقامی رہنماؤں، علاقہ مکینوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔