منگل‬‮   23   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

عوام کیلئے خوشی کی خبر ، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

       
مناظر: 833 | 15 Dec 2022  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اس کے علاوہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ساڑھے 7 روپے کمی کردی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔ وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 10 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی لیٹر ہوگی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کر رہے ہیں، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگی۔ اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔