منگل‬‮   19   مارچ‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

نوجوانوں کی برین واشنگ کیلئے بلوچ تنظیموں کو بیرونی فنڈنگ ،گرفتار خود کش بمبار ماہل بلوچ کے اہم انکشافات

       
مناظر: 444 | 22 Mar 2023  

کوئٹہ (نیوز ڈیسک ) ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار خاتون ماہل بلوچ خود دہشت گردی کا اعتراف کر رہی ہے جبکہ ادارے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر یوسفزئی نے کہا کہ جو خودکش جیکٹ ماہل سے برآمد ہوئی وہ کسی اور کو دینی تھی، ماہل بلوچ کے حوالے تمام ثبوت موجود ہے اور ماہل بلوچ کا شوہر کالعدم تنظیم بی ایل ایف کا کمانڈر تھا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایا نے کہا کہ تفتیش کے بعد عدالتوں سے بھی مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے وارنٹ لیں گے، ماہل بلوچ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں دہشت گردوں کا تعاقب کیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ سہولت کاروں کی گرفتاری کی جائے گی، اگر زبردستی بیان لیا جائے تو عدالت میں حقائق سامنے آجائیں گے۔
اس حوالے سے سینئر تجزیہ نگار بریگیڈئر حارث رئوف نے انکشاف کیا کہ ماہل بلوچ کے ذریعے بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی ہونی تھی ۔ کالعدم تنظیمیں نوجوانوں کے برین واش کر رہی ہیں اور ماہل کا برین واش یوسف بلوچ نے کیا ۔ ان کو بیرون ملک سے فنڈنگ بھی ہوتی ہے تاکہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیاں کر سکیں ۔