بدھ‬‮   24   اپریل‬‮   2024
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

آزاد کشمیر میں حجاب کے خلاف اسمبلی میں جمع کروائی گئی تحریک کے خلاف جماعت اسلامی کا ا حتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 825 | 17 Mar 2023  

 

مظفرآباد(نیوز ڈیسک )جماعت اسلامی شعبہ خواتین مظفرآباد کا اپوزیشن لیڈر کی جانب سے حجاب کے خلاف جمع کروائی گئی تحریک التو اپر جماعت اسلامی کا ا حتجاجی مظاہرہ،وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر تعلیم کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں میں حجاب کے حوالہ سے حکومتی نوٹیفکیشن کی مکمل حمایت کر تے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں قائدین کا خطاب،اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے حجاب کیخلاف تحریک التوا جمع کروانا قابل افسوس وقابل مذمت ہے کوئی بھی غیرت مند مسلمان شعائر اسلام کیساتھ مذاق برداشت نہیں کرسکتا۔
احتجاجی مظاہرے سے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید عبدالصمد ایڈووکیٹ،ناظمہ جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد صائمہ فیاض،فائز سلیم،سنٹرل بار ایسوسی ایشن سے محترمہ کوثر پروین ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پردہ کے حوالہ سے قرآن وسنت میں واضح احکامات موجود ہیں جس کی پابندی نہ صرف تعلیمی اداروں میں بلکہ پبلک مقامات، دفاتر، میں بھی ہونا ضروری ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے نئی نسل کو فحاشی و عریانی کی طرف راغب اور ان کے ذہنوں کو پراگندہ کیا جارہا ہے جس کا بھی تدارک کرنا حکومت وقت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے آزادکشمیر کی عوام اسلام پسند ہیں جو کسی بھی انٹرنیشنل ایجنڈے کو جس کے ذریعے خاندانی نظام کو تباہ کیا جائے اور فحاشی وعریانی کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جائے گی تو اس کو مسترد کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی بین الاقوامی ایجنٹوں کے اہلکار بننے کے بجائے آزادکشمیر کے عوام کی نمائندگی کرے۔ تحریک التوا جمع کروانے والے ممبران کا مکروہ چہرہ عوام پہچانے اس طرح کی حرکات کرنا اللہ کی ناراضگی کو مول لینے کے مترادف ہے۔ علما، خطبا، سے اپیل کرتے ہیں وہ جمعہ میں عوام کی آگہی کے لیے حجاب کے موضوع پر تقاریر فرمائیں اسی طرح تعلیمی اداروں کے معلمین و معلمات بھی اس موضوع پر طلبا کو آگہی دیں اور حجاب کی ترغیب دلائیں۔