اتوار‬‮   26   مارچ‬‮   2023
پاکستان سے رشتہ کیا     لا الہ الا الله
پاکستان سے رشتہ کیا                    لا الہ الا الله

چمن: پاک فوج کا آپریشن، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد

       
مناظر: 882 | 17 Mar 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ آپریشن دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانے کی تلاش کیلئے کیا گیا تھا، دہشتگرد فرار ہوگئے لیکن راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر آلات برآمد کر لیے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلسل نگرانی کے نتیجے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی۔ دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں پر فائرنگ کے حالیہ واقعات میں ملوث تھے۔آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ سی ٹی ڈی بھی شامل تھی۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ فوج بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہے۔